اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل پریڈگراؤنڈاسلام آبادمیں تاریخ رقم ہونےجارہی ہے ، نکلوپاکستان کی خاطر۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے کارواں اسلام آبادروانہ ہوں گے ، کل پریڈگراؤنڈاسلام آبادمیں تاریخ رقم ہونےجارہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں27مارچ حقیقی آزادی کا دن بنےگا، نکلوپاکستان کی خاطر۔
اج انشاءاللہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے کاروان اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے. کل پیریڈ گراونڈ اسلام آباد میں محض ایک جلسہ نہیں ہونے جا رہا، ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. 14 اگست آزادی کا دن ہے. پاکستان کی تاریخ میں 27 مارچ حقیقی آزادی کا دن بنے گا. #نکلوپاکستان کی خاطر
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 26, 2022
وفاقی وزیرشفقت محمود نے کل کے جلسےکے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل پریڈگراؤنڈکاپی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی ہو گا، جلسے کے اثرات چورٹولےکی عدم،سیاست پرہوں گے عوام سمیت تمام ورکرز جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں، ملک بھر سے قافلےپہنچ کروزیر اعظم کاحوصلہ بڑھائیں گے۔
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 26, 2022
خیال رہے گزشتہ روزکراچی سے روانہ ہونےوالاکاروان سندھ اسلام آبادکےقریب پہنچ گیا ، کاروان سندھ کی قیادت اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کررہے ہیں۔
کاروان سندھ کےشرکاامربالمعروف جلسے میں شرکت کریں گے ، حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہماراہراول دستہ کچھ دیرمیں اسلام آباد پہنچ جائے گا، ح ملک بھر سے آج ٹرین،گاڑیوں کےقافلےاسلام آبادروانہ ہوں گے ، کل صبح سےجاگ رہے ہیں ہمارےجذبےجوان ہیں۔