منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کیں، کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاول کی دھمکی تھی کراچی میں کوویڈ پھیلا تو وزیراعظم اور وزراجوابدہ ہوں گے ، اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک سال میں ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کیں۔

آزاد کشمیر میں انتخابات کچھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے اور الیکشن سے پہلے خصوصی ویکسی نیشن مہم کی تجویز دی تھی ، تجویز منظور نہیں کی گئی جبکہ آزادکشمیرمیں کیسزکی شرح25سے30فیصدہے، آزاد کشمیر میں انتخابات نے سپر اسپریڈر ایونٹ کا کام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں