بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

30 جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہوگی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے تیس جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ کے بجائے سوا دو لاکھ تک ہوگی، ایک ہفتے میں بتائیں گے اقدامات کو برقرار رکھا جائے گا یا مزید بہتری لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہرین کی رائے کا جائزہ لیا ہے، 14جون کو حقائق قوم کے سامنے رکھے تھے 30جون تک اندازے کے مطابق3لاکھ تک کورونا کیسزہوسکتےتھے تاہم جو کیسز3لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ تھا وہ سوا دولاکھ تک پہنچ رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ رش والی جگہ پر ماسک پہننا لازمی قرار اور سماجی فاصلے کا بھی کہا گیا، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائے تو وبا تیزی سے پھیلتی ہے، 20بڑے شہروں میں نشاندہی کی گئی جہاں وباکاپھیلاؤزیادہ ہے، جہاں وبا کا پھیلاؤزیادہ ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ احتیاطی تدابیرپرعمل کیا گیا جس سےوباکےپھیلاؤمیں کمی نظر آئی، اگر احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، ایک ہفتے کے اندر بتائیں گے ، اقدامات کوبرقراررکھا جائے گا یا مزید بہتری لائی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑےشہروں میں بڑےاسپتالوں پر دباؤزیادہ بڑھ گیا تھا، اسمارٹ لاک ڈاؤن مئی سے شروع ہوگیا ہے، اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ خطرہ ٹل چکا ہے لیکن احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا کوئی بہت مشکل کام نہیں، جب پبلک میں جائیں توماسک پہنیں اورایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے سے کاروبارزندگی چلتا رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں