منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’نواز شریف ٹھیک ہوگئے تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف ٹھیک ہوگئے ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم تو دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کب ٹھیک ہوں گی، ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوگئیں ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے، ان سے بات ہورہی ہے یا نہیں میں کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر غلط ہے جو کہا گیا صادق اور امین نہیں لیکن دوبارہ وزیراعطم بن سکتا ہے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق خبریں آئیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا۔

نواز شریف جلد واپس آئیں گے، محمد زبیر

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جنوری کا نہیں کہہ سکتا لیکن نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ان کی واپسی مومینٹم تبدیل کردے گی۔

محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ڈیل کریں گے اور کس کے ساتھ ڈیل کریں گے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں