اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کی تشکیل نو کردی گئی اور نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کوکمیٹی کی سربراہی سے ہٹاک روفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، مشیرخزانہ حفیظ شیخ کمیٹی کے ممبرہوں گے۔
نوٹیفکشن کے مطابق کابینہ توانائی کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی ارکان میں وزیرپاورڈویژن اوروزیر ریلوے شامل وزیربحری امور، وزیرمیری ٹائم افیئرز،وزیرپٹرولیم کمیٹی اور مشیر تجارت رزاق داؤد شامل ہیں۔
واضح رہے گذشتہ سال اسد عمر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انھیں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا تھا۔