اشتہار

کورونا سے اموات کی شرح میں کمی، جولائی کے آخر میں کیسز کی تعداد کتنی ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح میں کمی آئی ہے، جولائی کے آخر تک صورتحال بہتر رہی تو متاثرین کی تعداد 4لاکھ سے کم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں، این سی اوسی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کادائرہ کار وسیع کیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت اسپتالوں میں مریض کم ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ جون کے وسط کی صورتحال سے کم مریض وینٹی لیٹرز،آکسیجن پر ہیں ، کورونا سے اموات کی شرح میں بھی کمی آئی ہے ، عوام کی جانب سے ایس اوپیز پر عملدرآمد میں بہتری ہوئی۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ہر ہفتے جائزہ لیاجاتاہے،ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کررہےہیں ، امریکا میں وبا پہلے کم اور پھر بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹرزکےمشورے،احکامات پرعمل کیا، جولائی کے آخرتک صورتحال بہتر رہی تومتاثرین کی تعداد 4لاکھ سے کم ہوگی۔

کراچی میں کورونا صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں صورتحال میں بہتری نظرنہیں آرہی، کراچی میں صورتحال کی بہتری کیلئے مزید کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں