اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام سروے بتا چکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بنی گی، عمران خان انشاءاللہ ضروروزیراعظم بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے امیدوار اسد عمر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی رفتار سے پولنگ چلتی رہی توپریشانی ہوجائے گی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان کی سمت متعین کرے گا، امید ہے آج کے فیصلے کے بعد پاکستان صحیح سمت میں چلے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران کچھ بھی ہوا وہ میڈیا کی آنکھ دکھا دے گی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سروے بتاچکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بنی گی، عمران خان انشاءاللہ ضروروزیراعظم بنیں گے۔
اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ اپنا ووٹ تبدیلی اور پاکستان کی بہتری کے لیے ڈال دیا،عوام بھی اپنےضمیرکےمطابق ووٹ ڈالیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گھربیٹھ کرتنقید سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔
عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع
واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔