اشتہار

کوئی امکان نہیں ہے کہ ق لیگ راستہ بدل لے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی امکان نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ق) ہم سے راستہ جدا کر لے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی جبکہ امکان ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں چلا جائے، تحریک ٹیبل پر آئے گی اس کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ 7 دن کا وقت دیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ پرویز الٰہی نے صرف اپنا خیال ظاہر کیا ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے، اس کا امکان نہیں کہ وہ راستہ بدل لیں، آج لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مونس الٰہی بھی شریک تھے، پرویز الٰہی نے بند کمروں اور باہر بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے متعلق پرویز الٰہی کی الگ اور ہماری الگ رائے ہے، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کال آئی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں ہر سطح کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ڈی ایم کے تمام اقدامات کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ الیکشن نہ ہوں۔

پروگرام میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم سے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں