تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف سخت پابندیوں کا اعلان

اسلام آباد : کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف حکومت کا سخت پابندیوں کا اعلان کردیا اور 30ستمبر سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم نیوز کانفرنس کی ، جس میں اسد عمر نے کہا کہ 89فیصد اسکولوں کے اساتذہ اورعملے کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، 31اگست کے بعد اسکول ٹرانسپورٹر بغیر ویکسین کام نہیں کرسکے گا، طلبا کو اسکول لے جانیوالے وین ڈرائیورز کی بھی ویکسینیشن لازمی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 30ستمبر کےبعد مکمل ویکسینیشن نہ کرانیوالے پاکستان نہیں آسکتے اور نہ مکمل ویکسینیشن تک پاکستان سے جانے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہزاروں ویکسینیشن سینٹرز کھلے ہیں ، موبائل سینٹرز بھی فعال ہیں، اپنی صحت کیساتھ دوسروں کی صحت کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، 15ستمبر کےبعدموٹرویز پر سفر کیلئے کم ازکم ایک ڈوز لازمی ہے جبکہ 15اکتوبر کے بعد موٹرویز پر سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت سہولتیں دےرہی ہے ویکسینیشن سینٹرز میں مفت ویکسین لگ رہی ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ والدین طلبا کی ویکسینیشن لازمی کرائیں ، وبا کی وجہ سے جوبندشیں لگائی جارہی ہیں وہ عوام کے مفاد میں ہے تاہم ویکسینیشن کے 6ماہ گزرنے پر 50سال سے زائدعمر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے بوسٹرکی تجویز زیر غور ہے۔

Comments

- Advertisement -