بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اسپیکر صاحب آپ پر بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسپیکرصاحب آپ پر بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں، اپنے فائدے پر کہتے ہیں رول میں لکھا ہوا ہے دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ پر بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پراپنی رائے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، اپنے فائدے پر کہتے ہیں رول میں لکھا ہوا ہے دیکھ لیں، جب رول پسند نہیں آتا کہتے ہیں ماضی میں کیا ہوتا تھا دیکھ لیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جوبات کر رہے ہیں دہرے معیار کی بات کر رہے ہیں، اپنے کرتوت بھول کر جمہوریت کے درس دیتے ہیں، رانا ثنااللہ اپنے حلقے سے ہار گئے دوسرے منتخب ہو کر آئے ہیں، اپوزیشن دہرا معیار اپنانا چاہتی ہے۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ جب اسپیکر قومی اسمبلی رکاوٹ بن جائے تو پیچھے کیا رہ جائے گا، میں عدالت کے فیصلے پراسمبلی میں آیا ہوں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ کی درخواست پر پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں