تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار رہتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں کرونا پھیلا ہے، کیا ان ممالک کے وزیراعظم عمران خان ہیں؟ خواجہ آصف کی تقریر سے لگا جیسے کرونا عمران خان کی وجہ سے آیا ہے، خواجہ آصف کھل کر بتائیں ان کی حکمت عملی کیا ہے؟

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ قرضے لے کر ملک کو اس حالت میں لے آئی، ن لیگ حکومت کی صرف ایک ہی پالیسی تھی قرضے لو، ڈر ہے ن لیگ کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کے دوست نریندر مودی کی حکومت ہے، نواز شریف اپنے دوست مودی کو گھر بلاتے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں سخت لاک ڈاؤن تھا لیکن پھر کرونا کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی، بھارت میں 25 مارچ کو 653 کرونا کیسز تھے، وہاں لاک ڈاؤن میں لوگ پیدل گھروں کو گئے، بھارت کی حکومت نے لاک ڈاؤن سے ہاتھ کھڑے کردئیے، لاک ڈاؤن سے بھارت میں 12 کروڑ لوگوں کا روزگار ختم ہوا اور بھوک اتنی بڑھی کہ لوگوں کو موت کا سامنا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اپریل میں برطانیہ کی معیشت 20 فیصد کم ہوئی، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی پالیسی ناکام ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 8 ماہ تک جواب دیتے رہے، 8 ماہ بعد عدالت نے کہا وہ صادق بھی ہیں اور امین بھی، قانون آپ کا ہے، قانون کو نافذ کرنے والوں کو آپ نے تعینات کیا، کیا نیب قانون بنانے میں تحریک انصاف کا کوئی حصہ تھا؟

Comments

- Advertisement -