پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے،خان دلیری کے ساتھ قوتوں سے مقابلہ کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع چارسدہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پچیس ستمبر کو چارسدہ میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے، ہم نے یہ نشست جیتنی ہے تاکہ پیغام پہنچے کہ چارسدہ بھی کپتان کےساتھ ہے اور انہیں بھی غلامی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچیس ستمبر کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا اور عوام امپورٹڈ غلام حکمرانوں کے امیدواروں کو تاریخی شکست دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آزادی کےلئے جدوجہد کرنا آسان نہیں ہوتا، ہمارا کپتان عوام کی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے اور دلیری کےساتھ قوتوں سے مقابلہ کررہا ہے۔

اسد عمر نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے مگر عوام سازشی عناصرکو جان چکی ہے کہ ملکی مسائل کاحل شفاف انتخابات میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں