اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لوگوں کے حق حلال کا پیسا قوم کی فلاح کے لیے استعمال ہونا چاہیے: اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انھوں نے فیصلہ کیا ہے آج سے ٹیکس نہ دینے والوں کو صرف ڈاکو نہیں بلکہ مسٹر ڈاکو کہیں گے، ٹیکس نظام سے حکومتی امور چلتے ہیں، عوام ٹیکس ادا کرتے ہیں تو اس کی بہ دولت نظام چلتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں صفِ اول کے ٹیکس دہندگان کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ جو ٹیکس دینا چاہتا ہے اس کے لیے آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

[bs-quote quote=”آج سے ٹیکس نہ دینے والوں کو صرف ڈاکو نہیں مسٹر ڈاکو کہوں گا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#c4153b” author_name=”اسد عمر”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ بیٹی کا رشتہ دینے میں اتنے سوال نہیں پوچھے جاتے جتنے ایف بی آر پوچھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو ڈاکو نہ کہیں تو اور کیا کہیں، ہم چاہتے ہیں جو چوری کر رہے ہیں وہ پکڑے جائیں، اس میں کوئی سیاست نہیں، بڑے لوگوں کو پکڑیں تو خود بہ خود پیغام پہنچ جائے گا، پیغام جائے گا تو جو ٹیکس نہیں دیتے وہ بھی دینا شروع ہو جائیں گے۔

اسد عمر نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ قومی اسمبلی میں گالیاں دینے آتے ہیں، ان کے ٹیکس ریٹرنز دیکھیں تو کوئی سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں رہتی، عوام اور غریبوں کا پیسا جائیدادیں بنانے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی ٹیکس چوری میں سہولت دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت

انھوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ ان کو اگر مغل اعظم بننے کا شوق ہے تو کوئی اور کام کر لیں، بڑی بڑی گاڑیاں چلائیں جا کر مجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن ٹیکس کے پیسے سے سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں جائیدادیں بنانے نہیں دیں گے، لوگوں کا حق حلال کا پیسا قوم کی فلاح کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بھی واضح کر چکے ہیں کہ ٹیکس چور ملک اور قوم کے دشمن ہیں جن کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ٹیکس چوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں