جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

"تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد”

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اسد عمر نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔

جمعرات کو عید کے غیر متوقع اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین رویت ہلال کمیٹی کو ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور میمز کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں وفاقی وزیر اسد عمر دلچسپ ٹوئٹ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ تمام پاکستانیوں کو عید مبارک، اللہ آپ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے. امید ہے کہ سب عید کی خوشیاں مناتے ہوئے بھی احتیاط کریں گے، خود بھی محفوظ رہیں گے اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں گے۔

- Advertisement -

ایک اور ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا، تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نہ نظر آنا شروع ہو جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شوال المکرم کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں ہوا جو پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ چمن اور دیگر ‏علاقوں سے چاند کی شرعی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال بروز جمعرات کو ملک بھر ‏میں عیدالفطر منائی جائے گی، عید کا اعلان رات ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں