اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

"حکومت ٹھیک اور باہمت ہو تو آخرکار وہ کامیاب ہوجاتی ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت اکتیس روپیہ فی کلو کم ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش ہو تو نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتےہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہوتو آخرکار وہ کامیاب ہوتی ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مختلف کمپنیوں سےکوئلے سے گیس، مائع گیس منصوبوں پر میٹنگ ہوئی، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مقامی توانائی کے وسیع ذخائر کے راستےکھل جائینگے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے سے ملکی توانائی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکےگا، اس مقصد کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نظام کی بہتری کے لیے اپوزیشن سے بات کرنے کو بالکل تیار ہیں: اسد عمر

واضح رہے کہ دو روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے الیکشن ریفارمز کیے تو اپوزیشن کو بلایا لیکن وہ نہیں آئے، کرونا سے متعلق میں نے اپوزیشن رہنماؤں کو بلایا وہ نہیں آئے، مفاہمت کے لیے وہ تیار ہیں جن کے پاس فیصلہ سازی کا اختیار ہی نہیں، اس وقت فیصلہ سازی کا اختیار فضل الرحمان، نواز شریف اور مریم نواز کے پاس ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان سے استعفیٰ نہیں لے سکتی، نواز شریف کی خواہش ہے کہ سسٹم گر جائے لیکن ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں