ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسد عمر نے کرونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا کی نئی لہر کے واضح شواہد ملنے لگے، اسد عمر نے عوام سے بڑی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ کوویڈ کی نئی لہر کی گزشتہ چند ہفتے سےتوقع کی جارہی تھی، اب پاکستان میں اس کے واضح شواہد ملنے لگے ہیں۔

اسد عمر نے لکھا کہ کراچی میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جینوم سیکونسنگ سے اومی کرون کےبڑھتےکیسز کا کراچی میں خصوصاًپتہ چلا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اومیکرون کے 37 نئے کیسز، ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی متاثر

اپنے ٹوئٹ میں این سی او سی سربراہ نے کہا کہ یاد رکھیں! کرونا کےخلاف بہترین تحفظ ماسک پہننا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ، لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد لاہور میں نئے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 تک جاپہنچی، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثر ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے، جو 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں