مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنرسندھ محمد زبیر عمر نے زور دیا ہے کہ تمام کمرشل اداروں کی نجکاری کردینی چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ اسدعمر اداروں کی نجکاری کیخلاف تھے اسدعمرچاہتےتھےنجکاری کےبجائےاداروں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے اسدعمر کے بعد حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ بنایا جو نجکاری کے حق میں تھے۔
محمد زبیر نے کہا کہ ہمارے دور میں سیاسی صورتحال کےباعث اداروں کی نجکاری نہ ہوسکی جب 126دن دھرنا ہوگا تو کون سرمایہ کار یہاں آئےگا؟ بڑی جماعتوں کی لیڈرشپ اداروں کی نجکاری پر راضی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی پی آئی اے سے متعلق تجاویز و سفارشات کابینہ کوپیش کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے گزشتہ حکومت نےپی آئی اے پر غیرذمہ دارانہ بیانات دیے جس سے قومی ایئرلائن نے یورپ اور امریکا کے فضائی راستےگنوا دیے۔