The news is by your side.

Advertisement

‘اس میٹنگ میں شریک تھا جس کا ایازصادق ذکر کر رہے ہیں’

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں اس میٹنگ میں شریک تھاجس کاایازصادق ذکر کر رہےہیں، میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، حملہ اس لیےنہیں ہواکہ پیغام دیاگیاحملےکی تیاری کابھی پتہ ہے، جواباً اس سےزیادہ کاری ضرب لگانےکی تیاری بھی مکمل ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ ابھی نندن کاجہاز گرنےکےبعدبھارت کوپتہ تھاہم دھمکی نہیں دیتے، ایاز صادق کابیان ایک حیرت انگیزبات ہے، اس میٹنگ میں شریک تھاجس کاایازصادق ذکر کر رہےہیں، میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی، ابھی نندن کی رہائی کافیصلہ اگلےدن پہلی دفعہ زیربحث آیاتھا، ایساسفیدجھوٹ کس کوخوش کرنے کے لئے بولا جارہاہے؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن صرف پاکستان نہیں دنیا گواہی دے رہی ہے کے بھارت کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کا منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے ایک بار پھر دکھایا کے واقعی اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں