اشتہار

چوہدری پرویز الہیٰ کے بیان پر اسد عمر کا ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے چوہدری پرویز الہیٰ کے بیان پر کہا کہ یہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پرویزالٰہی اپنی سیاسی پارٹی کےسربراہ ہیں انکےاپنےخیالات ہیں، تحریک انصاف انکی اتحادی ضرور ہے مگر ہمارا اپنا نظریہ ہے اور ہمارے خیالات خان صاحب واضح بیان کرچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں آج بھی قانون کی حکمرانی نہیں ہے، آج بھی قانون سب کےلیے برابر نہیں ہے، عوام  پر قانون کااطلاق ہورہا ہے لیکن طاقتور پر نہیں ہے۔

- Advertisement -

اسدعمر نے کہا کہ سوال یہی ہے کہ کیاپاکستان آئین اورقانون کےمطابق چلےگا، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، کیا ایسا ہی چلتا رہے گا کہ طاقتور قانون سے بالاتر رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں تاریخ کےسب سے بڑےترقیاتی منصوبے شروع ہوئے، تحریک انصاف نے بلوچستان کو کئی منصوبے دئیے۔

اسدعمر نے کہا کہ جس نظریےکے تحت قائد اعظم نے پاکستان کی تحریک کو لیڈ کیا اس راستے پر چلاجائے، مختلف راستے پرپاکستان کوچلانےکی کوشش کرینگےتو نقصان ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ آئین بجٹ دیکھ کرنہیں چلایاجاتا، آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر اندر الیکشن کرائےجائیں۔

اسدعمر نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہورہا ہےآپ کے پاس دینےکو ڈالر نہیں، ایک ارب 75 کروڑ وزیر خارجہ نے دوروں پر اڑا دیے، حکومت کروڑوں روپےکی شاہ خرچیاں کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں