پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کرینگے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کردینگے، جس کے بعد سب کو نظر آجائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے سوال کیا کہ آخر توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا؟ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ کون کیا کیا کرتا رہا ہے؟
توشہ خانہ کیس میں عمران خان تو تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کر دیں گے اور سب کا نظر ا جائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا. لیکن توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا کہ سب کو پتہ چلے کون کیا کرتا رہا ہے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 17, 2022