تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارت میں رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

یوٹیوب چینل نیوز 18 وائرل پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کر رہا ہے جبکہ حمل آور کے ساتھ دو گاڑیاں بھی ہیں۔

ویڈیو کے مطابق اسد الدین اویسی کی تیسرے نمبر پر موجود گاڑی جیسے ہی رفتار کم کرتی ہے تو سامنے سے حملہ آور فائرنگ شروع کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسد الدین اویسی کیلیے 101 بکروں کی قربانی؛ وجہ سامنے آگئی

قاتلانہ حملے کے بعد اسد الدین اویسی کی گاڑی تیزی سے آگے بڑھتی ہے اور پھر یو ٹرن لے کر واپس چلی جاتی ہے۔ اسی دوران ان کے محافظوں کی گاڑی پیچھے سے آکر حملہ آور کو سڑک پر ٹھوکر مار کر گرا دیتی ہے۔

خیال رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی  پر بھارت میں کچھ روز قبل قاتلانہ حملہ ہوا تھا، ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا جن سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی کے بیانات سے ناراض تھے، اس لیے ہم نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم سچن پنڈت نے فائرنگ کی تھی اور اس کے پاس سے ایک 9 ایم ایم کی پستول برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق مرکزی ملزم سچن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بڑا سیاستدان بننا چاہتا ہوں، میں خود کو سچا محب وطن مانتا ہوں، مجھے لگا کہ اویسی کا بیان ملک کے لیے خطرہ ہے۔

مرکزی ملزم نے کہا کہ اس کے بعد میں نے انتخابی مہم کے دوران ہی اویسی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ ملزم نے حملہ کرنے کے لیے دوسرے گرفتار ملزم شبھم سے رابطہ کیا۔

Comments

- Advertisement -