اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بھارت میں انتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلاٹ فام ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں سنگھ پریوار مسلمانوں سے انتقام تو نہیں لے رہا ہے؟۔

اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اتر پردیش میں دو علماء کو شہید کردیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اکبر نگر میں مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کردیا گیا۔ چھتیس گڑھ میں دو مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اویسی نے کہا کہ ”کہیں سنگھ پریوار، مسلمانوں سے بدلہ تو نہیں لے رہا ہے؟“۔

دوسری جانب بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، حلف برداری کے بعد سے ہی مودی نے کشمیرمیں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کرائے اور الزام پاکستان پر لگادیا۔

بھارتی انتخابات میں مودی کو سادہ اکثریت نہ ملنے پر منہ کی کھانی پڑی، مودی کے ”اب کی بار، 400 پار”کے دعوے کو گہری چوٹ لگی۔

عوام کی نظریں انتخابات سے ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور مودی نے اپنے مذموم مقاصدکے حصول کیلئیاپنی ہی عوام کونشانہ بنالیا۔

تقریب حلف برداری کے دوران خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا آغازبھی ہوگیا، حلف برداری کے بعد سے ہی مودی اور اس کے کارندوں نے کشمیر میں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کرائے، جس میں ان کے اپنے ہی شہری ہلاک ہوئے۔

آٹھ جون کو بھارتی میڈیا نے افواہیں پھیلائیں پاکستان نے سامبا سیکٹر پر حملہ کیا،ایک شہری ہلاک ہوا۔

ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد، انسٹاگرام پر آخری پوسٹ میں کیا کہا ؟

جس کے بعد 9 جون کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہندویاتریوں کی بس پر حملے کی کہانی سامنے آئی، بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دس یاتری ہلاک اورتینتیس زخمی ہوگئے، مودی اور بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا الزام بھی پاکستان کے سر تھوپ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں