تازہ ترین

پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

ایبٹ آباد: پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں پولیس نے پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 11 افراد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ میں 302، 148 ، 427 ،اور 109 کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور پی ٹی آئی کے سابق تحصیل ناظم کے امیدوار اسلم زر خان سمیت دس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

گزشتہ ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی عہدیدارکی چلتی گاڑی پرفائرنگ مقامی عہدیدار عاطف منصف خان سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل حویلیاں کےعلاقےلنگڑہ میں تحصیل ناظم حویلیاں میں پیش آیا، فائرنگ سےگاڑی مکمل جل گئی۔

ڈی پی اوایبٹ آباد نے بتایا تھا کہ عاطف منصف خان کی گاڑی کو راستے میں بلندی سے نشانہ بنایا گیا، ملزمان کو پتا تھا گاڑی گزرے گی، کوئی راکٹ حملہ نہیں ہوا لیکن تحقیقات کررہے ہیں گاڑی کوآگ کیسے لگی۔

خیال رہے عاطف منصف خان کے والد سابق صوبائی وزیرمنصف خان کو بھی قتل کیا گیا تھا

Comments

- Advertisement -