جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آصفہ بھٹو کی مریم مختیار کے اہلِ خانہ سے ملاقات اوراظہارِتعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آصفہ بھٹو زرداری نے میانوالی کے قریب پاکستان ایئرفورس کے تربیتی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والی پاکستان کی پہلی شہید خاتون فلائنگ افسر مریم مختیار کے گھرملیر کینٹ جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔

شہید مریم کے والدمختیار احمد شیخ اوردیگراہل خانہ سے بات کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے شہید مریم مختیار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے پورے پاکستان کی خواتین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے کہا کہ آپ نے ایک عظیم عورت کی تربیت کرکے انہیں اس مقام پر پہنچایا جو کہ پاکستان کی ہرخواتین اور لڑکیوں کے لئے باعث حوصلہ ہیں، میں مریم کو سلام پیش کرتی ہوں۔

- Advertisement -

آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کا بھی خواب اورمشن تھا کہ پاکستان کی خواتین ملک کی ترقی، خوشحالی اور دفاع میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر مریم کے اہل خانہ کے ایک فرد نے التماس کی کہ ایک اسکول کا نام شہید مریم شیخ سے منسوب کیا جائے جس پر آصفہ بھٹو زرداری کہا کہ وہ اس سلسلے میں کوشش کریں گی۔

آصفہ بھٹو زرداری کی مریم مختیارکے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے موقع پرڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں