جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات اسمگلر سمیت 2غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جانسن اور جنیفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق دونوں کے قبضے سے ڈیڑ ھ کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے، دونوں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔

- Advertisement -

اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جبکہ دونوں کو گرفتار کرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم شہبازعارف کو گرفتارکرلیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئےمیاں بیوی کو گرفتار کرلیا تھا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں