اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے مطابق مسافر اللہ یارنجی ایئرلائن سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز سے شارجہ جانے والے مسافر سے 1400 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف نے دونوں ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 1 کلو آئس ہیروئن برآمد
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 7 جولائی کو نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار
واضح رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔