راولپنڈی : بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق راولپنڈی ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن سے سعودی عرب جانے والے مردان کے رہائشی لال خان کو گرفتار کیا گیا‘جس کے قبضے سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لال خان نجی ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
پی آئی اے کے جہازسے ہیروئن برآمدگی*
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے طیارے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔ اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی کےدوران جہاز کے خفیہ خانوں سےہیرؤن برآمد کی گئی۔
پی آئی اے کے مطابق پرواز نمبر پی کے 785 نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہونا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی‘ اے این ایف نے منشیات تحویل میں لینے کے ساتھ کیٹرنگ سے متعلقہ عملے پانچ ارکان کو بھی حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔