منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے، اسفند یار ولی

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی بک گئے، تحریک انصاف کے ممبران نے ووٹ فروخت کیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں منعقدہ اے این پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کسی رکن اسمبلی پر دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، مجھ پر 5 روپے کی کرپشن ثابت ہو تو چوک یادگار پر لٹکادیں۔

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ بلین ٹری سونامی میں کرپشن پر نیب گونگی بہری ہوچکی ہے جبکہ کروڑوں روپے سے تعمیر حیات آباد فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد ہے، ان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے پشاور کے لیے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو کے پی میں ضم کریں گے جبکہ خان صاحب کی حکومت کو ساڑھ چار سال ہوچکے ہیں جبکہ صحت و تعلیم کے محکمے میں سارے لوگ پنجاب سے لائے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں