جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اصغر خان عملدر آمد کیس: آج سے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اصغر خان عملدر  آمد کیس سے متعلق سماعت آج سے سپریم کورٹ میں سنی جائے گی، نواز شریف، مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمے کی سماعت آج سے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سنی جائے گی جس کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔


اصغر خان عملدرآمد کیس، نوازشریف سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 افراد کو نوٹس جاری


اس سے قبل رواں ماہ دو جون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی تھی اس دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے۔


اصغرخان کیس، چیف جسٹس کا آج شام تک کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم


خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اصغر خان کیس میں فیصلہ پر عمل درآمد کے لیے فوری کابینہ کا اجلاس بلانے اور فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں