اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

اصغرخان کیس، چیف جسٹس کا آج شام تک کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اصغر خان کیس میں فیصلہ پر عمل درآمد کے لیے آج شام تک کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اصغرخان کیس میں فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ اب اب تک کابینہ نے اصغر خان کیس سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں. نہیں کیا، اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر نہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے اجلاس بلانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آج شام تک کابینہ کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں اور کابینہ کے فیصلہ سے متعلق ہر صورت آج ہی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت میں پیش کر بیان دیا کہ اس معاملے پر انکوائری جاری ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اصغرخان کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم د یتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت اصغر خان کیس پر عملدرآمد کرے اور اس کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب کر کے اصغر خان کیس پیش کیا جائے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اصغر خان کیس میں فیصلہ دے چکی ہے، نظرثانی کی درخواستیں خارج کی جا چکی ہیں اور اب عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہونا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں