جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اصغرخان کیس : سپریم کورٹ کی نوازشریف کو پیشی کے لیے6دن کی مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں نوازشریف کو وکیل کرنے کا حکم دے دیا۔ پیشی کیلئے چھ روز کی مہلت دیتے ہوئےعدالت نے کیس کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت12جون تک ملتوی کردی۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف جہاں کہیں بھی ہیں ایک گھنٹے میں عدالت پہنچیں، نوازشریف کو ہرحال میں شامل تفتیش ہونا پڑے گا، جن پر پیسے لینے کا الزام ہے ان کو پیش ہونا پڑے گا۔

سماعت کے موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیسے نہیں لیے تھے نیب حکام کو بھی یہی بتایا ہے، مجھ پر کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا، آپ نے طلب کیا تھا تو بس میں بیٹھ کر اسلام آباد آیا ہوں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف وکیل کا بندوبست کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف خود نہیں آسکتے تو وکیل کے ذریعے جواب دیں۔

عدالت نے جواب کے لیے چھ روزکی مہلت دے دی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فوجی افسروں کا معاملہ فوج اپنے قانون کے مطابق دیکھے، سویلین کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر نوازشریف کو عدالت نے اصغرخان کیس میں بلایا ہے، تو انہیں پیش ہونا چاہیے، خورشید شاہ

اسلم بیگ نے کہا کہ درخواست ہے کہ میرا مقدمہ آپ سنیں جس پر چیف جسٹس کا جواب تھا کہ آپ پہلے ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوجائیں اور پھر تحریری درخواست دیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں