ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ںے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔
اوول ٹیسٹ کے آخری روز کینگروز کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 334 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی اور آسٹریلیا نے ٹرافی ری ٹین کرلی۔
عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریاں بھی آسٹریلیا کو کامیابی نہ دلوا سکیں۔
A fairytale ending for a legend of the game.
Broady, thank you ❤️ #EnglandCricket | #Ashes pic.twitter.com/RUC5vdKj7p
— England Cricket (@englandcricket) July 31, 2023
انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری میچ کھیلنے والے اسٹیورٹ براڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 395 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 384 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جونی بیرسٹو 78 اور زیک کرولی 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
🏴 ENGLAND WIN! 🏴
A truly incredible Ashes series comes to an end…
Well played, @CricketAus 🤝 #EnglandCricket | #Ashes pic.twitter.com/W5oL5NrYao
— England Cricket (@englandcricket) July 31, 2023
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور توڈ مرفی نے چار، چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 283 رنز اسکور کیے تھے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔