جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

احد چیمہ اورشاہد شفیق 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم ریفرنس پرسماعت ہوئی جہاں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو پیش کیا گیا۔

عدالت میں نیب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ اورخاندان نے 32 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرائی، کروڑوں کی زمین کے عوض احد چیمہ نے 25 لاکھ ادا کیے، باقی رقم پیراگون سٹی کے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر کی گئی۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ ساڑھے 19 کنال مزید زمین بہن اورکزن کے نام منتقل ہوئی، 3 بار نوٹس دیے، احد چیمہ کی بہن اوردیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہورہے، آشیانہ اقبال پیراگون سٹی سےملحق سوسائٹی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے وکیل نے کہا کہ تفتیش جاری ہے کہیں پیراگون سٹی نے بھی فائلیں فروخت نہ کی ہوں، پی ایل ڈی سی کے 3 سال میں 17 چیف ایگزیکٹو تبدیل کیے گئے، تمام سی ای اوز کو صرف ٹھیکا چلتا رہنےکے لیےتبدیل کیا گیا۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ احد چیمہ کے 2 موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر فائلیں تحویل میں لے لی ہیں، ملزم شاہد شفیق نےجعلی دستاویزات پرٹھیکا حاصل کیا، ٹھیکا لیتے وقت اسپارکو کو مرکزی کمپنی ظاہر کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے وکیل نے کہا کہ ٹھیکا لیتے وقت تینوں کمپنیوں کا حصہ ظاہر نہیں کیا گیا، بعد میں شاہد شفیق نے خود کو90 اوردیگر2 کمپنیوں کو10 فیصد کاحصہ دیا۔

نیب کے وکیل کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔


آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں