منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: ڈائریکٹرایل ڈی اے سمیت دوافسران گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز رانا شہزاد اور سابق افسر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر کے سابق ڈائریکٹر رانا شہزاد کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ ڈی جی ایل ڈی اے سیل کے سابق افسر ملک لیاقت بھی زیرحراست ہیں۔

اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا شہزاد کو احد چیمہ کا مبینہ طور پر ساتھ دینے پر نیب نے طلب کیا گیا تھا،احد چیمہ اور رانا شہزاد کے درمیان واٹس ایپ گفتگو پر بھی نیب نے طلب کر رکھا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق رانا شہزاد بطور پرسنل اسٹاف آفیسر احد چیمہ ادوارمیں کام کرتے رہے ہیں، اس کے علاوہ راناشہزاد پر نجی ہاؤسنگ اسکیم پاس کرانے کے عوض رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔

خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے میں گھپلوں پر نیب سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیرا گون سوسائٹی کے اعلیٰ حکام طلب کرچکا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پر پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے مزید انکشافات، کروڑوں کی رقم کہاں گئی؟

یاد رہے کہ سال 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں