تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: شہبازشریف سمیت 13 ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سمیت 13 ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سمیت 13 ملزمان کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔

احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں شہبازشریف سمیت احدچیمہ، فواد حسن فواد، ندیم ضیاء، کامران کیانی، شاہد شفیق، بلال قدوائی، منیر ضیاء، خالد حسین، علی ساجد، چوہدری شفیق اور امتیاز حیدر نامزد ہیں۔

ریفرنس 3 والیمز اور ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہبازشریف نے 2014 میں ٹھیکہ منتقلی اورمنسوخی پرغیرقانونی احکامات دیے۔

نیب کے مطابق مارچ 2014 میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔

نیب نے ضمنی ریفرنس میں کہا کہ پی ایل ڈی سی دسمبر2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی، شہباز شریف نے سائٹ وزٹ کرکے پراجیکٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منتقل کیا جائے۔

آشیانہ اسکینڈل کا پس منظر


نیب لاہور نے رواں سال اکتوبرمیں شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پرانہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 21 فروری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل نومبر2017 میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز سنہ 2012 میں ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔

Comments

- Advertisement -