اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

اشیش نہرا نے بھارتی فیلڈر کو جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے ایک بھارتی فیلڈر کو جنوبی افریقن لیجنڈ جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیا ہے۔

بھارت کے اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش نہرا سے پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ میں کسے بہترین فیلڈر کے طور پر چنیں گے، سابق بھارتی کرکٹ رنے اس پر فوراً رویندر جڈیجا کا نام لیا۔

اس موقع پر میزبان نے حیران ہوکر ان سے پوچھا آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ جواب میں اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے بہت سے بڑے فیلڈرز دیکھے ہیں، کچھ آؤٹ فیلڈ میں اچھے ہیں، کچھ دائرے کے اندر، جیسے کہ جونٹی رہوڈز، وہ دائرے کے اندر سب سے بہتر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ آل راؤنڈ فیلڈنگ کی بات کریں تو اے بی ڈی ویلیئرز کا نام آتا ہے لیکن ان میں اینڈریو سائمنڈز اور جڈیجا کا بھی نام آئے گا لیکن میں ان سے جڈیجا کو آگے رکھوں گا۔

اشیش نہرا نے کہا کہ یہ اس کی عمر کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ جب وہ 2008-09 میں آئے تھے اس وقت بھی اور ابھی بھی ویسے ہیں ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ فٹنس کےلیے کیا کھاتا ہے، اگر وہ کچھ مختلف کھا رہا ہے، تو اسے ہمیں بتانا چاہیے۔

خیال رہے کہ رویندر جڈیجا ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز بنانے اور 200 وکٹیں لینے والے پانچویں بھارتی اور پانچویں تیز ترین کھلاڑی بھی ہیں، وہ 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔

بھارتی آل رائونڈر اس اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جس نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹائٹل جیتا اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی، وہ فی الحال آئی پی ایل 2025 میں سی ایس کے کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں