ممبئی: بالی وڈ کی فلموں میں منفی کردار کیلیے مشہور معروف اداکار اشیش ودیارتھی 60 سال کی عمر میں دوسری بار دلہا بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اشیش ودیارتھی نے ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں فیشن ڈیزائنر خاتون روپالی براؤ سے شادی کی جن کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہیں۔ جوڑے نے کولکتہ کلب میں شادی رجسٹرڈ کروائی۔
اداکار کو ایک بار پھر دلہا بنتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ شادی کو انتہائی خفیہ رکھا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت خاص دوست شریک ہوئے۔
60 سال کی عمر میں شادی کرنے پر اداکار نے کہا کہ میری زندگی کے اس مرحلے پر روپالی براؤ سے شادی کرنا ایک غیر معمولی احساس ہے۔
Veteran Actor #AshishVidyarthi who played the role of villian in more than 300 films in 11 languages gt married fr a second time at the age of 60 with Fashion Designer and Business Woman Rupali Baruah. Wish you best of luck @AshishVid .
Stay Safe , Stay Protected. Our helpline… pic.twitter.com/537URCpn59— NCMIndia Council For Men Affairs (@NCMIndiaa) May 25, 2023
روپالی براؤ کون ہیں؟
گوہاٹی سے تعلق رکھنے والی روپالی براؤ ایک کاروباری خاتون ہیں۔ کولکتہ میں ان کا فیشن اسٹور کافی مشہور ہے۔
اشیش ودیارتھی سے ملاقات کے بارے میں روپالی براؤ نے بتایا کہ یہ ایک لمبی کہانی ہے اور موقع ملنے پر بتاؤں گی، ہم کچھ عرصہ پہلے ملے تھے اور پھر شادی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اشیش ایک خوبصورت انسان اور ساتھ رہنے کیلیے بہترین لائف پارٹنر ہیں۔