اشتہار

یہ طرز عمل قبول نہیں، آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز بورڈ سے ناراض ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: قومی دن کے موقع پر میچ کیوں رکھا؟ آسٹریلوی کھلاڑی اپنے بورڈ سے ناراض ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایک مقامی کھلاڑی نے آسٹریلیا کے قومی دن پر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کینگروز کھلاڑی ایشلے گارڈنر نے کہا کہ 26 جنوری ہمارے لئے دکھ اور سوگ کا دن ہے، اس دن میچ کھیلنا یقیناً ایک فرد کے طور پر میرے لیے درست نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے ساتھ بھی جن کی میں نمائندگی کررہی ہوں۔

- Advertisement -

ایشلے گارڈنر نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے جو یہ نہیں سمجھتے کہ اس دن کا کیا مطلب ہے تو میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ (مقامی لوگوں کے لیے) نسل کشی، قتل عام اور بے دخلی کا آغاز تھا۔

ان کے بقول جب میں اس کھیل کے لیے میدان میں اتروں گی تو یقینی طور پر اپنے تمام آباؤ اجداد اور لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں گی جو اس دن مکمل طور پر بدل گئی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں قومی دن 26 جنوری 1788 کو پہلے بحری بیڑے کی آمد کی یاد میں منایا جاتا ہے جو آسٹریلیا میں پہلے سفید فام آباد کاروں کو لے کر یہاں پہنچا تھا۔

لیکن کچھ قدیم مقامی آسٹریلوی اس دن کو یلغار کے دن یا نوآبادیات کے دن کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ آنے والوں نے ان کی زمینوں پر قبضے اور مقامی آسٹریلوی ثقافت کو ختم کردیا تھا۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے ابھی تک میچ کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی لیکن آسٹریلوی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مقامی آسٹریلین کھلاڑی ممکنہ طور پر میچ سے قبل ننگے پاؤں اور مقامی تھیم والی وردی پہنیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں