اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے پابند نہیں، افغان صدر اشرف غنی کا یوٹرن

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کو رہا کرنے کے پابند نہیں، ہم نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا، معاہدہ بند دروازوں میں ہوا،اس پرعمل درآمد میں مشکلات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی یوٹرن لیتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے امریکہ طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا ، طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت جیلوں میں قید طالبان کو رہا کرنے کی پابند نہیں، 5ہزار طالبان کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، معاہدہ بند دروازوں میں ہوا،اس پر عمل درآمد میں مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا اختیار امریکا کے پاس نہیں ہہ ہمارا اختیار ہے، طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔

اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خود ارادیت ہے، جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں7روز کی جزوی جنگ بندی جاری رہے گی، واضح رہے کہ افغان امن معاہدے کے تحت 5ہزار طالبان کی رہائی 10 مارچ تک طے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں