تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‏’اشرف غنی نے افغانستان کو ذاتی جاگیر سمجھا، سازشوں سے اقتدار کو طول دیا‘‏

پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ڈاکٹر عمر ذاخیل وال نے افغان فورسز کی پسپائی کا ذمہ ‏دار صدر اشرف غنی کو قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر عمر ذاخیل وال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر ‏نے ملک کو اپنی ذاتی جاگیر کی طرح چلایا، سیاسی سازشوں کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دیا ‏اور امن کے کئی مواقع ضائع کیے۔

انہوں نے لکھا کہ اشرف غنی نے خود کو ملک کا سب سے بڑے رہنما دکھانے کے لیے میڈیا اور ‏سوشل میڈیا پر سرکاری وسائل استعمال کیے، بد انتظامی، سیاسی سازشوں، آئین کی خلاف وزریوں ‏اور طاقت کے غلط استعمال کر کے اشرف غنی نے اپنے اقتدار کو طول دیا۔

سابق سفیر نے کہا کہ آج ان کا ملک بقا کی جنگ لڑرہا ہے تو اس کا ذمہ دار اشرف غنی ہے کیونکہ ‏افغان فورسز تذبذب کا شکار ہوئیں کہ آیا وہ ملک کی بقا کے لیے لڑ رہی ہیں یا پھر اشرف غنی کے ‏اقتدار کو طول دینے کے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے برسرِاقتدار ہوتے ہوئے افغانستان میں امن نہیں ہوسکتا، صدر نے ‏امن کے لیے کئی مواقع ضائع کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -