بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

راچن رویندرا کو کیوں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا؟ اشون نے اعتراض اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اشون نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا۔

بھارت کے سابق آل راؤنڈر روی چندرن اشون کو لگتا ہے کہ اسپنر ورون چکرورتی چیمپئنز ٹرافی میں ‘ایکس فیکٹر’ تھے کیونکہ ان کی کارکردگی نے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے میں مدد دی۔

پورا ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کے باوجود چکرورتی نے کپتان روہت اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی طرف سے دی گئی حمایت کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

چکرورتی ہندوستان کے ابتدائی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں متاثر ہونے کے بعد ہی انہیں شامل کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا کو ‘پلیئر آف دی ٹورنامنٹ’ قرار دیا گیا جس پر اشون نے اعتراض اٹھایا کہ چکرورتی کو اس کے بجائے ایوارڈ دیا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی کہا اور کیا، میرے خیال میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ورون چکرورتی تھے اس نے پورا ٹورنامنٹ نہیں کھیلا تھا وہ اتنا بڑا فرق تھا۔ اگر ورون چکرورتی نہ ہوتے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ میچ بہت مختلف ہوتا وہ وہ ایکس فیکٹر اور نوولٹی فیکٹر لے کر آیا۔

اشون نے کہا کہ ذرا یہ دیکھیں کہ اس نے گلین فلپس کو کیسے آؤٹ کیا وہ اسٹمپ کو ڈھانپ نہیں رہا تھا، اس لیے ورون نے کریز سے باہر جا کر وہ گوگلی کرائی، میری نظر میں ورون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی بننا ہے۔ ایوارڈ کسی ایسے شخص کو ملنا چاہیے جس نے سب سے بڑا فرق ڈالا ہو، ورون چکرورتی پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ کے مستحق ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں