ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

روی چندرن ایشون امپائر سے الجھ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون بیٹنگ کے دوران امپائر سے الجھ پڑے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز یشسوی جیسوال انگلش کرکٹرز کے سے مبارک باد وصول کرنے اور مصافحہ کرنے میں مصروف تھے تو دوسری جانب بیٹنگ پارٹنر ایشون کو بھی دکھایا گیا جو امپائر سے بحث کررہے تھے۔

روی چندرن ایشون کو امپائر ماریس ایراسمس کے ساتھ سخت لہجے میں بات کرتے دیکھا گیا جس سے اندازہ ہوا کہ وہ کسی بات پر پریشان ہیں۔

- Advertisement -

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایشون نے ایسا ردعمل کس چیز کی وجہ سے دیا۔

تاہم لیگ اسپنر ریحان احمد نے دن کی آخری چھ گیندوں پر ایشون نے بیٹنگ کی اور سوئپ بھی کیا لیکن دن کی آخری گیند کا دفاع کرنے کے فوری بعد وہ امپائر کی طرف متوجہ ہوئے اور کسی چیز کے بارے میں شکایت کی۔

واضح رہے کہ میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالیے ہیں، یشسوی جیسوال 179 اور ایشون 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں