پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

ایشون نے تبریز شمسی سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

سابق بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو تبریز شمسی کو کھیلنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بیٹرز تبریز شمسی کو تو کھیل لیں گے لیکن پروٹیز کو فائنل میں اوٹنیل بارٹ مین کو شامل کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

روی چندر ایشون نے کہا کہ میرے خیال میں جنوبی افریقہ کو فائنل میں شمسی سے پہلے بارٹ مین کو کھلانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب روبن اتھپا نے کہا کہ اگر شمسی کھیلیں گے تو میں خوش ہوں گا لیکن بارٹ مین کو شامل کرلیا گیا تو ہمیں تھوڑا ہوشیار رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے۔

صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 فیصد تک ہو جائے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔

بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا، فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔

اگر ہفتے کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا جو اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

میچ اگر پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔

اس صورتحال کے باوجود اگر برسات کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھا جاسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں