جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

ایشون نے شرٹ سونگھنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بولر روی چندر نے ٹاس کے وقت شرٹ سونگھنے کی وجہ بتادی ہے۔

زمبابوے اور بھارت کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اسی دوران جب روہت بات کررہے تھے تو کیمرے میں پیچھے کھڑے ایشون اپنی شرٹ سونگھتے ہوئے نظر آئے۔

اب اس حوالے سے روی چندر ایشون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اس عمل کی وجہ بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا ہی میں اس وقت جیکٹ کا سائز دیکھ رہا تھا اور نا ہی یہ دیکھ رہا تھا کہ شرٹ کس کی ہے۔

بھارت بولر ایشون نے لکھا در اصل میں اپنا پرفیوم چیک کررہا تھا، ساتھ ہی کرکٹر نے قہقہے والے ڈھیروں ایموجیز بھی بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں