بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے ایشیا کپ 2023 کے لیے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو مضبوط دعویدار اور ‘پسندیدہ’ کے طور پر انتخاب کیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا انحصار پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آنے والے مہینوں میں مسلسل کارکردگی پر ہے ان کی فارم ممکنہ طور پر ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں مخالفین کے لیے اہم چیلنجز کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان مڈل آرڈر میں بلے کے ساتھ مسلسل کارکردگی دکھاتے ہیں تو پاکستان اس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں جانے والی مضبوط ٹیم کے طور پر ابھرے گی پاکستان ایک غیر معمولی ٹیم ہے۔
ایشون نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان اس سال ایشیا کپ کے لیے فیورٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں ٹیپ بال کرکٹ کی وجہ سے، ان کے پاس ہمیشہ فاسٹ باؤلر آتے رہے ہیں۔ 90 اور 2000 کی دہائی کے آخر میں ان کی بیٹنگ خاص رہی ہے اور اب گزشتہ 5-6 سالوں میں مختلف لیگز کی وجہ سے دوبارہ ابھر رہی ہے ان کے پاس PSL ہے اور بی بی ایل میں بھی 60 سے 70 فیصد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔