ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

تھانے کے اندر اے ایس آئی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بدین کےعلاقے راجو خانانی میں تھانے کے اندر اے ایس آئی نے خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی غلام مصطفیٰ چھلگری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس نے بتایا کہ گھریلو تنازع کے باعث غلام مصطفیٰ نے اپنی جان لی۔

ایس ایچ او ریاض رند نے کہا کہ اے ایس آئی نے گھریلو تنازع کی وجہ سے خودکشی کی ہے، اےایس آئی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی کی خودکشی کے بعد اس کی بیوی نے بھی خودکشی کی کوشش کی، اے ایس آئی کی بیوی نے دائیں ہاتھ کی نبض کاٹ لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں