پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حیدرآباد : اے ایس آئی کو قتل کرنے کا الزام ثابت، ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : عدالت نے محکمہ پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو  مجموعی طور پر 15 سال قید اور 60ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج غلام مصطفی میمن نے پولیس اہلکار اے ایس آئی خادم علی جٹ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم بدر عرف بدرو خاصخیلی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں سے ایک میں ملزم بدر کو دس سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ اور دوسرے مقدمے میں میں پانچ سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔

ملزم بدر پر الزام تھا کہ اس نے مارچ 2005ءمیں ضلع دادو میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے دو پولیس اہلکاروں کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، اس واقعہ میں پولیس اے ایس آئی خادم علی جٹ موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار بہاول خان زخمی ہو گیا تھا، جوابی کارروائی میں بدر کا ساتھی ڈاکو معشوق چانڈیو ہلاک ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں