کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئےکام کرنے والا کراچی پولیس کے اےایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا، اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئےکام کرنے والا کراچی پولیس کے اےایس آئی کو گرفتار کرلیا ، ملزم کوگلستان جوہر میں کاروائی کےدوران گرفتارکیاگیا ، کارروائی میں ایس آئی یو پولیس اور اداروں نےحصہ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور ملزم کومحمودصدیقی گروپ کیجانب سےبھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اور ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے ، اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار اہلکار سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
گذشتہ ماہ سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ دہشت گردوں نے شہر قائد میں کی جانے والی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کا گروپ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتا ہے، محمود صدیقی نامی شخص کو بھارتی ایجنسی ماہانہ رقم فراہم کرتی ہے پھر یہ رقم کراچی میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو بھیجی جاتی ہ