منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی کے انعقاد پر چھائے بادل چھٹنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر چھائے بادل چھٹنے لگے ہیں، ایشیا کپ ٹی 20 کا انعقاد رواں برس جون میں سری لنکا میں متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ ٹی 20 کا انعقاد رواں برس جون میں سری لنکا میں ہونے کا قوی امکان ہے، ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے بی ٹیم بھیجنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے میں مصروف ہوگی جس کے سبب بی ٹیم بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے پاگئی، ایشیا کپ ٹی 20 کے انعقاد سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی مصروفیت کے باعث اس سال بھی ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا کی دوسری لہر موجود ہے، جس کے باعث یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ، فیصلہ ہوچکا اگر بھارت نہیں تو یو اے ای میں ورلڈکپ ہوگا، ورلڈکپ وینیوز سےمتعلق اکتیس مارچ تک حتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

احسان مانی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ پر پی سی بی کے اجلاس میں تفصیلی بات کی گئی، آئی سی سی سےکہا ہے کہ صحافیوں کو ویزاملےتاکہ اچھی طرح ایونٹ کور کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں