تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایشیا کپ کا انعقاد اب کب ہوگا؟ اہم اعلان ہوگیا

کولمبو: شائقین کرکٹ کے لئے برُی خبر ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایگزیکٹو بورڈ کے سالانہ اجلاس میں ایشیا کپ ملتوی ہونے کا اعلان کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس اور ٹیموں کےمصروف شیڈول کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں۔

اے سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹورنامنٹ دو ہزار بیس میں شیڈول تھا تاہم چند روز قبل اسے ایک سال کے لئے ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی دوسری بڑی وجہ بیان کی ہے کہ ونڈوز نہ ملنے کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ نہیں ہوگا، ممکن ہے کہ اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ گزشتہ کچھ عرصے سے دو فارمیٹس ون ڈے اور ٹی20 کے تحت کھیلا جا رہا ہے اور جس سال ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہوتا ہے، اس سال ایونٹ کو ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے لیکن پھر دوسرا ایڈیشن 50 اوورز کے فارمیٹ کے تحت منعقد ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث ایشیا کپ ٹی 20 ملتوی کردیا گیا

رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہے اس لیے اس بار ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ کے تحت منعقد ہونا تھا۔

اب تک ایشیا کپ کے کُل 14 ایڈیشن منعقد ہو چکے ہیں اور بھارت کو سب سے زیادہ 7مرتبہ فاتح بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

سری لنکا 5 مرتبہ چیمپیئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے 2 مرتبہ سال 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -